05 دسمبر 2021
تازہ ترین

تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعتوں کی لسٹ سے خارج، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آبادٜ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اب ٹی ایل پی کے ساتھ لفظ کالعدم نہیں لکھا جائے گا جبکہ وہ اپنی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکے گی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لینے کی سفارشات تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کی تھیں، وزارت داخلہ نے یہ سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی جسے کابینہ نے منظور کرلیا تھا، اب وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی سے پابندی ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پابندی کا یہ خاتمہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے باعث ہوسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے معاہدے کے تمام نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے، کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں اور تحریک لبیک کے 2100سے زائد گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت ٹی ایل پی کے کارکنوں پر قائم مقدمات کے حوالے سے عدالتوں میں نرم رویہ اختیار کرے گی۔ دریں اثنا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک لبیک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ احتجاج رویہ تبدیل کرے گی اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرے گی۔

تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعتوں کی لسٹ سے خارج، نوٹیفکیشن جاری