05 دسمبر 2021
تازہ ترین

حکومت الیکشن ریفارمز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، بابر اعوان کی الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد ٟ جہان پاکستان نیوزٞ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن ریفارمز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

حکومت الیکشن ریفارمز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، بابر اعوان کی الیکشن کمشنر سے ملاقات