05 دسمبر 2021
تازہ ترین

رانی مکھرجی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف

ممبئیٜ بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے محبت کا اعتراف کرلیا ہے۔ رانی مکھرجی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم بنٹی اور ببلی 2کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو دی بِگ پکچر کے آنے والے ایپیسوڈ میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں اور انکشافات کریں گے۔ شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے بتایا کہ فلم غلام کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم غلام میں عامر خان اور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے، مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ان بڑے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ بہت سارا کام کیا۔

رانی مکھرجی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف