تازہ ترینخبریںدنیا

2021 میں دنیا میں امیر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

2021 میں دنیا میں امیر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق امیروں میں اضافے کی وجہ اسٹاک منڈی اور مکانات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے سال 52 لاکھ افراد لکھ پتی بنے، جن میں نصف تعداد امریکیوں کی ہے، 2021 کے اختتام پر دنیا میں لکھ پتی افراد کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے اختتام پر مجموعی عالمی دولت 463.6 ٹریلین ڈالر تھی جس میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، گھریلو دولت میں سب سے زیادہ اضافہ امریکا، چین، کینیڈا، بھارت اور آسٹریلیا میں ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  اس سے عالمی عدم مساوات کی صورت حال مزید ابتر ہوئی ہے، کورونا، یوکرین جنگ کے باعث اس سال اندازے سے زیادہ لوگ سطح غربت سے نیچے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین ایک فیصد طبقے کی دولت عالمی دولت کے 46.6 فیصد ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button