27 ستمبر 2021
تازہ ترین
 کورونا کے وار جاری، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ بھی وائرس کا شکار

کورونا کے وار جاری، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ بھی وائرس کا شکار

پی پی رہنما قمر زمان کائرہ بھی وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ کورونا کے وار جاری، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ وہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں مہم چلا رہے تھے۔ قمر زمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی پی رہنما الیکشن مہم کے دوران بلاول بھٹو سے بھی ملتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 9 اموات ہو چکی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔ این سی او سی کے مطابق 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟