29 نومبر 2021
تازہ ترین
 روس نے نیٹو کیلئے اپنا سفارتی مشن معطل کر دیا

روس نے نیٹو کیلئے اپنا سفارتی مشن معطل کر دیا

ماسکوٜ روس نے جوابی قدم اٹھاتے ہوئے نیٹو کیلئے اپنا سفارتی مشن معطل کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ  سرگئی لارووف نے پیر کے روز  نیٹو کیلئے اپنے سفارتی مشن کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ نیٹو نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں موجود روسی سفارتی مشن کے 8سفارتکاروں کو یہ کہہ کر نکال دیا تھا کہ وہ انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کر رہے تھے جس کے بعد روس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ سرگئی لارووف نے مقامی میڈیا  سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ سفارتی مشن معطل کرنے کا فیصلہ  نیٹو کے اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے  جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فوجی اتحاد  برابری کی بنیاد پر بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ روسی  وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ  اگر نیٹو کے ارکان کو کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہو تو وہ بیلجیئم میں ہمارے سفیر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ روس کے اعلان کے بعد نیٹو کا کہنا ہے کہ  اسے ابھی تک اس اقدام کی باضابطہ تصدیق نہیں ملی ہے لیکن اس نے روسی وزیر خارجہ کے تبصرے کا نوٹس لیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟