05 دسمبر 2021
تازہ ترین
 پاکستان کو 29سال بعد میگا ایونٹ چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو 29سال بعد میگا ایونٹ چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی مل گئی

   دبئیٜ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2024سے ہونے والے 8میگا ایونٹس کی میزبانی کرنے والے ملکوں کا اعلان کر دیا ۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق 2024ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو تفویض کی گئی ہے۔ 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا، اس طرح پاکستان 1996کے بعد آئی سی سی کے کسی میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا۔ اعلان کے مطابق 2026ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد کی گئی ہے۔ 2027میں ہونے والے ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقا ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔ 2028کے ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کریں گے، بھارت 2029میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ترافی کی میزبانی کرے گا۔ 2030میں ہونے والا ٹی 20ورلڈ کپ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی میزبانی میں ہوگا۔ 2031کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور بنگلہ دیش کے نام ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 1996کا ورلڈ کپ پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوا تھا، ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟