05 دسمبر 2021
تازہ ترین
 عوام کو مہنگائی سے نکالیں گے، بڑا پیکیج لارہے ہیں، وزیراعظم کا اعلان

عوام کو مہنگائی سے نکالیں گے، بڑا پیکیج لارہے ہیں، وزیراعظم کا اعلان

  اسلام آبادٜ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حیران ہوں اپوزیشن ای ایم وی کی مخالف کیوں ہے حالانکہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں ول سکتا، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے بڑا پیکیج لا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے آج کے دور میں ہر چیز میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ گیا ہے اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا، حیران ہوں کہ الیکشن کے معاملے میں اپوزیشن جدید ٹیکنالوجی  ٟ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمالٞ کی مخالفت کر رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب باہر سے آرہا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، کرونا میں ملک کی معیشت کو بچانے والا پاکستان واحد ملک تھا، ہمارے دور میں ملک سے غربت کم ہوئی، غربت ان ممالک میں بڑھتی ہے جہاں حکمران چور ہوں، قانون کی بالادستی والے ملک میں غربت نہیں ہوتی، حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہم نے ملک کو کرونا سے نکالا اب مہنگائی سے نکالیں گے، آنے والے دنوں میں بہت بڑا پیکیج لا رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟