05 دسمبر 2021
تازہ ترین
غیر منصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سببٜ بلاول

غیر منصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سببٜ بلاول

  کراچیٜ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔ برداشت اور رواداری کے عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم رواداری اور عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جوہر ذی شعور کے لئے باعث تشویش ہے۔ رواداری کو فروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیاں، غیر منصفانہ فیصلے، آمریت کا باربار مسلط ہونا اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کے اسباب ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین تاریخی طور پر رواداری پسند اور انسانیت دوست رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟