05 دسمبر 2021
تازہ ترین
فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف الزامات پر معافی مانگ لی

فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف الزامات پر معافی مانگ لی

  اسلام آبادٜ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر  اور الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں فواد چودھری اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ادارے پر الزام تراشی سے متعلق معاملے پر سماعت ہوئی، فواد چودھری الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے جبکہ اعظم سواتی اور ان کے وکیل علی ظفر پیش نہیں ہوئے۔ علی ظفر کے معاون وکیل نے کہا کہ سینیٹ اجلاس چل رہا ہے اس لیے اعظم سواتی اور بیرسٹر علی ظفر نہیں آسکے، جس پر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آپ سے جواب جمع کرانے کا کہا تھا، اگلی سماعت پر اعظم سواتی کا جواب نہ آیا تو فرد جرم عائد کر دیں گے۔ دوران سماعت فواد چودھری نے کہا کہ میں خود بھی وکیل ہوں اور چیف الیکشن کمشنر کا بہت احترام کرتا ہوں، میں کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میں تو کابینہ اور حکومت کا مائوتھ پیس ہوں، بہت سے بیان میرے نہیں ہوتے، استدعا ہے کہ نوٹس واپس لیا جائے، میری معذرت قبول کریں، جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو ہدایت کی کہ آپ اپنی معذرت تحریری طور پر پیش کریں، وفاقی وزیر نے کہا کہ میں معافی نامہ جمع کرا دیتا ہوں۔ کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر کو ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟