05 دسمبر 2021
تازہ ترین
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا

ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیاہے ،سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق سے متعلق سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔  الیکشن کمیشن نے نادرا کے اشتراک اوورسیزپاکستان کے ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرلیے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مبارک دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے، اب عملدرآمد کا معاملہ ہے انتخابات کروانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ بنانے پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے مشکور ہیں، پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قوائد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو ضمنی انتحابات کے نتائج میں شمار کیا جائے اور کسی تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو الگ کر دیا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟