05 دسمبر 2021
تازہ ترین
طالبان نے خواتین فنکاروں کے ٹی وی ڈراموں میں کام پر پابندی لگا دی

طالبان نے خواتین فنکاروں کے ٹی وی ڈراموں میں کام پر پابندی لگا دی

کابلٜ افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کو دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری آٹھ نکات پر مشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاور سکرین پر آنے والی خواتین صحافیوں کو حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اور انٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پر بھی پابندی ہوگی۔ طالبان نے غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟