05 دسمبر 2021
تازہ ترین
نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام روک دیا گیا

نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام روک دیا گیا

کراچیٜ نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام روک دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈیمولیشن سکواڈ پیر کی رات مزدروں کے ساتھ نسلہ ٹاور پہنچا اور پارکنگ فلورز کے بعد بالائی منزل کے فلیٹیوں کی دیواروں کو توڑنا شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایس بی سی اے ضلع شرقی کے ڈائریکٹر محمد ضیا اور ریحان خان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور کو عام طریقے سے توڑنا شروع کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر دروازے اور کھڑکیاں توڑی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارت توڑنے کے ٹینڈر کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، جب تک فیصلہ نہیں ہوتا اسے عام طریقے سے توڑنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر فیروز آصمہ بتول بھی نسلہ ٹاور پہنچیں اور انہوں نے بتایا کہ اوپر سے پتھر گر رہے تھے کوئی جانی نقصان ہوسکتا تھا، اسی لیے وقتی طور پر گرانے کا کام روک دیا گیا ہے، حفاظتی انتظامات کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟