05 دسمبر 2021
تازہ ترین
کرونا خاتمے کیلئے پودوں میں موثر ترین دوا کا انکشاف

کرونا خاتمے کیلئے پودوں میں موثر ترین دوا کا انکشاف

نوٹنگھمٜ برطانوی سائنسدانوں نے پودوں میں ایک ایسی اچھوتی دوا دریافت کی ہے جو کئی طرح کے وائرسوں کا خاتمہ کر سکتی ہے جن میں کرونا وائرس اور اس کا ڈیلٹا ویریئنٹ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اس دوا کا نام تھاپسیگارگن (thapsigargin) یا مختصراً ٹی جی (TG)ہے جسے ناٹنگھم یونیورسٹی، برطانیہ کے ماہرین نے بعض اقسام کے پودوں میں دریافت کرکے خالص حالت میں علیحدہ کیا تھا۔ چند ماہ قبل تجربات سے معلوم ہوا تھا کہ ٹی جی کی معمولی مقدار والی خوراک بھی وائرسوں کی کئی اقسام کا م¶ثر خاتمہ کررہی تھی، جن میں کووِڈ 19عالمی وبا کا باعث بننے والا کورونا وائرس بھی شامل تھا۔ نئے تجربات میں یہی دوا (ٹی جی) بطورِ خاص کرونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف آزمائی گئی۔ ان تجربات کی تفصیل ریسرچ جرنل وائرولینس کی ویب سائٹ پر ایک نئے ریسرچ پیپر کی شکل میں شائع ہوئی ہے۔ اس تفصیل سے پتا چلتا ہے کہ ٹی جی کی معمولی مقدار والی صرف ایک خوراک سے کرونا وائرس کی تمام اقسام کا 95 فیصد تک خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یہ دوا کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بھی 95 فیصد موثر ہے۔ یہ کرونا وائرس کا وہی ویریئنٹ ہے جو اس وقت ساری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ اگر یہ نئی دوا انسانی آزمائشوں میں بھی اتنی ہی موثر پائی گئی کہ جتنی مفید یہ تجربہ گاہ میں ثابت ہوئی ہے، تو امید کی جاسکتی ہے کہ ہمارے پاس جلد ہی نہ صرف کرونا وائرس بلکہ اس قسم کے دیگر کئی وائرسوں کا ایک نیا اور غیر معمولی علاج موجود ہوگا۔ بہت ممکن ہے کہ ہم آنے والے برسوں میں دنیا سے کرونا وائرس کا خاتمہ نہ کر پائیں لیکن توقع ہے کہ ہمارے پاس اس کی اتنی دوائیں ہوں گی کہ یہ بھی ہمارے لیے موسمی زکام کی طرح بن کر رہ جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟