05 دسمبر 2021
تازہ ترین
دبئی کرکٹ کونسل نے پاکستان، بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کی پیشکش کردی

دبئی کرکٹ کونسل نے پاکستان، بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کی پیشکش کردی

لاہورٜ متحدہ عرب امارات کی دبئی کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کی پیشکش کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان نے پاک بھارت سیریز کی میزبانی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں شارجہ میں پاک بھارت میچز ایک جنگ کی طرح ہوتے تھے، وہ ایک کھیل کی جنگ ہوتی تھی جو کرکٹ کے لیے بہت اچھی تھی۔ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے ان کے تعلقات اچھے ہیں، بھارت اگر ہاں کرتا ہے تو دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز فائدہ مند ثابت ہوگی۔ چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے راضی کر لیں تو یہ بہترین ہوگا، سال میں ایک یا دو بار دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کروائی جاسکتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟