29 نومبر 2021
تازہ ترین
پاکستان کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار

پاکستان کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار

پاکستان نے ایران پر امریکی پابندیوں کے پیش نظر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔ انٹر سٹیٹ گیس سسٹمز کے مینجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے اس حوالے سے ایران کو تحریری طور پر آگاہ کردیا  ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایران کے لیگل نوٹس کے لئے اگست تک کا وقت ہے اور امید ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔ انہوں نے  کہا کہ اس سے پہلے فروری میں ایران نے باضابطہ طور پر پاکستان کو نوٹس جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان نے مقررہ وقت میں اپنے علاقے میں پائپ لائن نہیں بچھائی تو ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق صدر آصف زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، ایران پاکستانی سرحد تک 900 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھا چکا ہے جبکہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر 800 کلو میٹر تک لائن بچھانا تھی ، تاہم ایران اب اس معاملے کو ثالثی عدالت میں لے لیا گیا جس پر پاکستان کو قانون نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟